ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / مینگلور میں پولس کے مبینہ ٹارچر سے دونوںگردے ناکارہ ہونے کے بعد قریشی کے آئی سی یو میں سی سی ٹی وی کیمروں سے نگرانی

مینگلور میں پولس کے مبینہ ٹارچر سے دونوںگردے ناکارہ ہونے کے بعد قریشی کے آئی سی یو میں سی سی ٹی وی کیمروں سے نگرانی

Fri, 07 Apr 2017 21:25:28    S.O. News Service

منگلورو:7/اپریل(ایس اؤنیوز) قتل معاملے میں گرفتار ہوکر وینلاک اسپتال کے آئی سی یو میں زیر علاج کاٹی پالیا کے مکین احمد قریشی پر علا ج کے دوران بھی سی سی ٹی وی کیمرے کے ذریعے لگاتار کڑی نگرانی کی جارہی ہے۔ پولس احمد قریشی کو قتل کرنے کی کوشش میں ہے، علا ج کے دوران بھی پولس قتل کی کوشش کئے جانے کا قریشی کے گھروالوں نے الزام عائد کئے جانے کی وجہ سے سی سی ٹی وی کے ذریعے کڑی نگرانی کئے جانے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔ معاملے جانچ آفیسر سورتکل پولس تھانہ انسپکٹر کی اپیل پر وینلاک اسپتال کے آئی سی یو کے اندر بھی سی سی ٹی وی کیمرے نصب کئے گئے ہیں، جس کے ذریعے ملزم کو علاج کئے جانے والے بیڈ اور اس کے اطراف کی چہل پہل کو مسلسل قید کئے جانے کا انتظام کیا گیا ہے ۔

خیال رہے کہ 2016فروری کے مہینے میں سورتکل پولس تھانہ حدود میں پرکاش پجاری کے قتل معاملے میں احمد قریشی کو شہری کرائم برانچ (سی سی بی ) پولس نے 27مارچ کو گرفتارکیا تھا۔ ملزم کو 10اپریل تک عدالتی تحویل میں رکھنے کا عدالت نے حکم جاری کیا تھا، عدالتی تحویل میں موجود قریشی نے خون کی قئے کرنے کے بعد اس کو علاج کے لئے اسپتال میں داخل کیا گیا تھا۔ گردوں کے ناکارہ ہونے جیسی بیماریوں میں ملزم مبتلا ہونے سے اس کو آئی سی یو میں منتقل کیا گیا تھا۔

گھروالوں اور پاپولر فرنٹ آف انڈیا کے لیڈران نے 7دن غیر قانونی طورپر تحویل میں رکھ کر جسمانی ظلم ڈھانے کی وجہ سے ہی اس کے گردے ناکام ہونے کا الزام لگارہے ہیں، اسی سلسلے میں پی ایف آئی کے کارکنان منگل کو پولس کمشنر دفترکے گھیراؤ کی کوشش کی تھی۔ لاٹھی چارج اور احتجاجیوں کی گرفتاری کے دوران ہی پولس افسران نے وینلاک اسپتال کی ڈائرکٹر ڈاکٹر راجیشوری سے ملاقات کرتے ہوئے قریشی کے آئی سی یو میں بھی سی سی ٹی وی کیمرے نصب کرنے کی تحریری مانگ کی تھی ۔ اسی دن شام میں وہاں سی سی ٹی وی کیمرے نصب کئے گئے ۔ اسپتال کی ڈائرکٹر ڈاکٹر راجیشور ی نے اخبارنویسوں کو آئی سی یو میں سی سی ٹی وی کیمرے نصب کئے جانے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ عام طور پر آئی سی یومریض کے تفصیلات مخفی رکھے جاتے ہیں، لیکن یہاں پولس افسران کی اپیل پر سی سی ٹی وی کیمرے نصب کئے گئے ہیں، یہ ایک حساس معاملہ ہے، اسپتال پر بھی الزامات عائد ہونے کے خدشات ہیں اس کے سدباب کے لئے یہ کیمرے نصب کئے جانے کی بات کہی۔واضح رہے کہ گھروالوں نےعدالت میں شکایت داخل کی تھی کہ قریشی کے گردے کام نہیں کئے جانے کی وجہ سے اس کا علاج وینلاک اسپتال میں نہیں ہوسکتا، کیونکہ وہ اں اتنی جدید سہولیات نہیں ہیں،اسی لئے بہتر علاج کے لئے کسی نجی اسپتال میں منتقل کرنے کا گھر والوں نے مطالبہ کیا تھا جس پر عدالت نے ملزم قریشی کو وینلاک اسپتال سے دوسرے نجی اسپتال کو منتقل کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا ہے کہ علاج کی مکمل تفصیلات کی رپورٹ عدالت کو دی جاتی رہے۔


Share: